کراچی/اسلام آباد (ٹی این ایس) غازی پاکستان فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے چیئرمین ڈاکٹر غلام مصطفیٰ بھٹی کی قیادت میں مزارِ قائد پر حاضری دی ‘ پاکستان نیوی سپیشل گارڈز کی جانب سے مزارِ قائد پر حاضری کی دعوت دی گئی’ وفد نے پاکستان نیوی سپیشل گارڈز کے پروٹوکول میں مزارِ قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور گارڈ آف آنر پیش کیا’ قاری شمس اللہ نے دعا کروائی’ مزارِ قائد پر وفد کا استقبال لیفٹیننٹ کمانڈر پون سنگھ ‘ انتظامیہ مزارِ قائد سے میجر محمد اطہر اور قاری شمس اللہ اور اسٹاف نے کیا’ ، وفد میں وائس چیئرمین چوہدری عدنان ظفر آرائیں، سیکرٹری جنرل محمد الیاس پلیجو، لیگل ایڈوائزر ریاض احمد بھٹی ایڈووکیٹ، سوشل میڈیا ایڈوائزر نعیم فضل، چوہدری عالیان ظفر اور فہد عدنان شامل تھے’ وفد نے محترمہ فاطمہ جناح، سابق وزیراعظم لیاقت علی خان اور دیگر شخصیات کی قبور پر بھی حاضری دی۔ وفد کو قائد اعظم میوزیم کا دورہ بھی کروایا گیا جہاں قائد اعظم کے ذاتی استعمال کی اشیاء رکھی گئی ہیں













