اسلام آباد ستمبر 29(ٹی این ایس):پاکستان میں سیال ائیر لائنز جلد پروازیں شروع کر دے گی ، سیال ائیر لائنزکم وبیش ایک درجن طیاروں کے ساتھ شروع ہو گی ،جن میں سے نصف طیارے ڈرائی لیز پر لئے جائیں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ کمیونٹی نے قبل ازیں اپنی مدد آپ کے تحت سیالکوٹ میں انٹرنیشنل ائیر پورٹ خود تعمیر کروا کر وہاں سے اندرون ملک کے علاوہ بیرون ملک پروازیں شروع کر رکھی ہیں ۔ اب سیالکوٹ کا کاروباری طبقہ سیال ائیر لائن شروع کرنے کے انتظامات کرنے میں مصروف ہے ۔