اسلام اباد (ٹی این ایس) معیاری فروغ تعلیم کیلئے میرے خاندان کا ہرفرد انتھک محنت کے ساتھ سرگرم عمل ہے

 
0
3

اسلام اباد (ٹی این ایس) معیاری فروغ تعلیم کیلئے میرے خاندان کا ہرفرد انتھک محنت کے ساتھ سرگرم عمل ہے، عوام کی خدمت، انکی ترجمانی اور مسائل کے حل کیلئے کینٹ سے رکن قومی اسمبلی ملک ابراراحمد ، رکن پنجاب اسمبلی ملک افتخاراحمد، اور رکن پنجاب اسمبلی ملک منصور افسرسے مکمل کوارڈینیشن ہے، چکلالہ کینٹ راولپنڈی سے نون لیگ کے سیاسی وسماجی رہنما، صدرپولٹیکل اینڈ سوشل ایکٹیوٹیز اور ڈائریکٹر شائینگ سٹار سکولز چوہدری طیب سے عشائیہ تقریب میں ملاقات ، چوہدری طیب نے بتایا کہ انکے سکول کی تمام برانچزمیں تقریبا تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کو مساوی بنیاد پر ارزاں فیسوں کے عوض میعاری تعلیم فراہم کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ سکول کا تعلیمی معیار اور ہمارے طالب علموں کی بورڈ میں اعلی پوزیشن کا کریڈٹ ہماری سکول فیکلٹی کے سرجاتا ہے جو اپنی شبانہ کوششوں، انتھک محنت، جذبے اورمسلسل جدوجہد سے بہترین فروغ تعلیم کے اس عظیم مقصد میں ہمارے بہترین معاون، مددگاراور اولین کوششوں کا حصہ ہیں، سکول کی عشائیہ تقریب میں انکے ہمراہ ڈپٹی دائریکٹرسکولزمسزعنبرین طیب چوہدری، پرنسپل مصریال کیمپس چوہدری احمد علی طیب،اورڈائریکٹر اکیڈمک شائینگ سکولز مہرین طیب چوہدری بھی موجود تھیں،