اسلام آباد (ٹی این ایس) راولپنڈی نرنکاری بازار کے صدر شیخ الیاس گوگا نے کہا ہیکہ نرنکاری بازار آٹھ سو دکانوں پر مشتمل شہر کا قدیم ترین ہول سیل مارکیٹ ہے یہاں کا تاجر ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے حکومتی کے خزانے میں جمع کرواتا ہے

 
0
6

اسلام آباد (ٹی این ایس) راولپنڈی نرنکاری بازار کے صدر شیخ الیاس گوگا نے کہا ہیکہ نرنکاری بازار آٹھ سو دکانوں پر مشتمل شہر کا قدیم ترین ہول سیل مارکیٹ ہے یہاں کا تاجر ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے حکومتی کے خزانے میں جمع کرواتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے بازار کا سب سے بڑا مسئلہ یہاں پر لٹکتی ہوئی بے ہنگم بجلی کی تاریں ہیں جن کی وجہ سے بازار میں آگ لگنے کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں لیکن اج تک اس اہم معاملے پر کسی ایم این اے اور ایم پی اے نے کوئی توجہ نہیں دی انہوں نے کہا کہ پینے کے پانی کا دیرینہ مسئلہ اج تک جوں کا توں ہے اور اس مسلئہ کو حل نہیں کرایا جا سکا ایم این اے جناب حنیف عباسی نے اس حوالے سے واٹر فلٹریش پلانٹ کا وعدہ کیا لیکن دو سال گزرنے کے باوجود اس پر کوئی کام نہیں ہو سکا الیاس گوگا نے کہا کہ نرنکاری بازار اور اس سے ملحقہ مارکیٹوں میں پبلک واش روم نہ ہونے سے تاجروں سمیت بازار میں خریداری کے لیے آنے والوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے شیخ الیاس گوگا نے میڈیا کے ذریعے حکومتی نمائندگان سمیت متعلقہ اتھارٹیز سے بازار کے ان اہم ترین ترین معاملات پر توجہ دینے کی اپیل کی ہے