راولپنڈی (ٹی این ایس) رواں سال کے پہلے دس ماہ کے دوران پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں میں، 1786 مقدمات درج کر کے 1804 منشیات سپلائرز کو گرفتارکیا اور کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد کی۔کارروائیوں کے دوران منشیات فروشوں سے 01 ٹن 287 کلو (1288.613 کلو) سے زائد چرس، ساڑھے 6 کلو سے زائد ہیروئن، ساڑھے17 کلو سے زائد آئس اور 10744 لیٹر شراب برآمد کی گئی، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، راولپنڈی پولیس شہریوں کو پر امن و محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،




















