تھانہ روات کے علاقہ بحریہ ٹاؤن میں پولیس پارٹی پر 05 ملزمان کی فائرنگ، فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک

 
0
72

تھانہ روات کے علاقہ بحریہ ٹاؤن میں پولیس پارٹی پر 05 ملزمان کی فائرنگ، فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک، دیگر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے،ہلاک ڈاکو کی شناخت نور آغا کے نام سے ہوئی،ہلاک ڈاکو نے چند روز قبل بحریہ ٹاؤن میں واردات کے دوران فائرنگ کر کے آزاد کشمیر کے معزز جج سردار امجد اسحق کو جاں بحق کر دیا تھا، اہم مقدمہ کی تفتیش کے مطابق ہلاک ڈاکو نور آغا نے ہی واردات کے دوران فائرنگ کر کے معزز جج سردار امجد اسحق کو قتل کیا تھا،سی پی اوسید خالد ہمدانی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ روات کے علاقہ بحریہ ٹاؤن میں پولیس پارٹی نے مشکوک افراد کو دیکھ کر پولیس موبائل چیک کرنے کی غرض سے رکی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک ہو گیا، ہلاک ڈاکو کی شناخت نور آغا کے نام سے ہوئی ہے،سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ ہلاک ڈاکو نے چند روز قبل بحریہ ٹاؤن میں واردات کے دوران فائرنگ کر کے آزاد کشمیر کے معزز جج سردار امجد اسحق کو جاں بحق کر دیا تھا، اہم مقدمہ کی تفتیش کے مطابق ہلاک ڈاکو نور آغا نے ہی واردات کے دوران فائرنگ کر کے معزز جج سردار امجد اسحق کو قتل کیا تھا، ہلاک ڈاکو نور آغا کو ہسپتال میں مقتول جج کے بیٹے نے بھی شناخت کر لیا ہے، واقعہ میں ہلاک ڈاکو کا ایک ساتھی فرہاد قبل ازیں زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا جو 10 روز بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا، خطرناک گینگ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں آپریشن کر رہی ہیں، گینگ کے دیگر ارکان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے فرائض سر انجام دینے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی صدر اور روات پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں اور پولیس پر حملہ آور ہونے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔