سری لنکن بولر رنگنا ہیراتھ کے خلاف بلے بازوں کو جارحانہ انداز اپنانا ہوگا ،مصباح الحق

 
0
300

دبئی ،اکتوبر 04(ٹی این ایس): قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سری لنکن بولر رنگنا ہیراتھ کے خلاف بلے بازوں کو جارحانہ انداز اپنانا ہوگا۔دبئی میں ٹی ٹین لیگ کی لانچنگ کی تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں مصباح الحق نے سری لنکا کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ضروری نہیں کہ پہلے ہی میچ میں نئی ٹیم کے ساتھ حکمت عملی کامیاب ہو، سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں اوپنرز نے اچھی بیٹنگ کی تاہم یونس خان اور میری غیر موجودگی میں تھوڑا خلا ضرور پیدا ہوا ہے، بلے بازوں کو ہیراتھ کیخلاف زیادہ جارحانہ حکمت عملی بنانا ہوگی ،اسد شفیق اور اظہر علی کے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی ٹھیک ہے ، یاسر شاہ اور محمد عباس نے بھی بہت اچھی باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا تھا ۔