لاہور کے علاقے بھاٹی میں 8 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

 
0
361

لاہور ،اکتو بر06(ٹی این ایس): لاہور کے علاقے بھاٹی میں 8 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے بھاٹی میں ایک مکان کی چھٹ سے 8 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ 8 سال کی بسمہ کی گردن پر پھندے کےنشانات ہیں۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کا موقف ہے اس تمام معاملے سے متعلق اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی واضح ہو سکیں گے۔