لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم با جوہ نے کمانڈر سدرن کمانڈ کے عہد ہ کا چارج سنبھال لیا

 
0
614

کوئٹہ ،اکتو بر 06(ٹی این ایس): لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم با جوہ (ہلال امتیاز ملٹری،تمغہ بسالت) نے کمانڈر سدرن کمانڈ کے عہد ہ کا چارج سنبھال لیا ۔تفصیلا ت کے مطابق جمعہ کو سدرن کمانڈ کوئٹہ میں سدرن کمانڈ کی کمان کی منتقلی کی پروقار تقر یب منعقد ہوئی جس میں لیفٹیننٹ جنرل عا مر ریاض نے لیفٹیننٹ جنرل عا صم سلیم باجوہ کو سدر ن کمانڈ کی چھڑی اور جھنڈا حوالے کر کے با قاعدہ طور پر کمانڈر سدرن کمانڈ کی کمان سونپی ۔تقریب میں وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا ء اللہ زہری سمیت اعلی سیاسی اور عسکری حکام نے شر کت کی بعد ازاں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔دریں اثناء لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض کوئٹہ سے لاہور روانہ ہوگئے جہاں وہ اگلے ہفتے کور کمانڈر لاہور کے عہدے کا چارج سنبھا لیں گے ،لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اکتوبر 2015میں کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات ہوئے تھے ۔