پی ٹی آئی کاوزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف اقامہ کیس چلانے کا فیصلہ

 
0
351

لاہوراکتوبر 7 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف اقامہ کیس چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں ابرار الحق اور بابر اعوان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں میں تبادلہ خیال کیا گیا کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے اپنا اقامہ تسلیم تو کر لیا ہے لیکن ڈکلئیر نہیں کیا ۔وزیر داخلہ کے خلاف مقدمہ اسی ہفتے اسلام آباد میں دائر ہوگا۔ ابرارالحق نے کہا کہ احسن اقبال کے خلاف نا اہلی کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں ۔ جس پر بابر اعوان نے کہا کہ نااہل وزیراعظم کی طر ح وزیر داخلہ اقامہ پر نااہل ہوں گے۔احسن اقبال کے خلاف آئین کے آرٹیکل 62 ذیلی دفعہ ایف کا کیس دائر ہو گا۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن اور احسن اقبال کے اکاونٹ سے ثبوت جمع کر لئے ہیں۔ جس کے بعد احسن اقبال کے خلاف اقامہ کیس چلایا جائے گا۔ یاد رہے کہ ابرار الحق این اے 117 نارووال میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ہیں۔