لاہور(ٹی این ایس) جے یو آئی کا سندھ اور پنجاب میں انتخابی ماحول گرم کرنے کا ارادہ،مولانا فضل الرحمان کے جلسوں کا شیڈول جاری

 
0
126

عام انتخابات کے سلسلہ میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پنجاب اور سندھ کے میدانوں میں اترنے کی تیاری کر لی۔مولانا فضل الرحمان 25 جنوری کو ملتان، 26 جنوری کو مظفر گڑھ میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔

جاری شیڈول کے مطابق سربراہ جے یو آئی 27 جنوری کو صبح کندھ کوٹ سندھ، 27 جنوری کو ہی شکارپور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔سربراہ جے یو آئی 28 جنوری کو شہدادکوٹ اور لاڑکانہ کے ذمہ داران سے ملاقاتیں کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان 28 جنوری کو سکھر اور 28 جنوری کو ہی شام کو گھوٹکی بائی پاس پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے