ایم پی ناز شاہ شیڈووزیرلیبر پارٹی ،کونسلربریڈفورڈ چوہدری ارشد حسین کی چوہدری نثارعلی خان سے ملاقات

 
0
563

اسلام آباداکتوبر 8(ٹی این ایس) ایم پی ناز شاہ شیڈووزیرلیبر پارٹی ،کونسلربریڈفورڈ چوہدری ارشد حسین نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان سے ملاقات کی ۔اس موقع پر ناز شاہ نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن کے لیے آپ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائینگی آپ نے تارکین وطن جو دنیا میں کہیں بھی مقیم ہیں ان کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔آپ کی خدمات کو تارکین وطن قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح آپ نے نادرا کارڈ ،پاسپورٹ کو آن لائن کیا ہے اس پر آپ کو مبارباد پیش کرتے ہیں نادرا اور پاسپورٹ کے آئن لائن سسٹم کی وجہ سے تارکین وطن کی کافی مشکلات حل ہوئیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ تارکین وطن کے لیے ہر جگہ آواز بلند کی ہے اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم کشمیری تارکین وطن مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے اپنی بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں برطانوی ایوانوں میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے اپنی بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کے دل اپنے ملک کے لیے دھڑکتے ہیں اپنے ملک کے لیے تارکین وطن اپنی خدمات جاری رکھیں گے ۔