یاسر شاہ کا نیا ریکارڈ، کرکٹ کی 140 سالہ تاریخ میں شین وارن اور مرلی دھرن کی صف میں شامل

 
0
1173

دبئی،اکتوبر 08 (ٹی این ایس) : پاکستان اور سری لنکا کے درامیان   ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں یاسر شاہ نے کرکٹ کی 140 سالہ  تاریخ  کے ایک سنگ میل پر خود کو لاکھڑا کیا۔

یاسر شاہ نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ اس شاندار گیند بازی کے مظاہرے کے بعد وہ مسلسل5 ٹیسٹ میچوں میں 5 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے تیسرے سپنربن گئے ہیں۔ کرکٹ کی 140 سالہ تاریخ میں یہ اعزاز آج تک مرلی دھرن یا شین وارن سمیت کوئی سپنر حاصل نہیں کر پایا۔