میرے لیے میری والدہ سب سے اہم ہیں۔ حسین نواز نے پاکستان نہ آنے کی وجہ بتا دی

 
0
392

لندن ،اکتو بر09(ٹی این ایس): لندن میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے پاکستان نہ آنے اور عدالت کے سامنے پیش نہ ہونے کی وجہ بتا دی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر حال میں قانون کی پاسداری چاہتے ہیں۔جہاں تک مریم نواز کے پاکستان جانے کا تعلق ہے تو یہ فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا گیا۔ جس کے تحت وہ واپس گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کوپاکستان جانا تھا وہ چلی گئی ہیں۔ میرے لیے سب سے اہم میری والدہ ہیں ۔ اور بات یہ ہے کہ میرے نام پر تاحال عدالت سے کوئی سمن بھی جاری نہیں ہوئے۔ مریم نواز کی واپسی سے متعلق حسین نواز نے کہا کہ مریم نواز کی واپسی کی تاریخ فی الوقت میرے علم میں نہیں ہے۔