بیگم کلثوم نواز کا منہ کے ذریعے کھانے کا عمل کم ہوتا جا رہا ہے۔ میڈیکل رپورٹ

 
0
389

لندن ،اکتو بر09(ٹی این ایس): سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں۔ بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ ریلیز کر دی گئی جس کے تحت چھ اکتوبر کو کلثوم نواز کے چیک اپ کے لیے دورہ کیا۔ کلثوم نواز کو اُلٹیاں ہو رہی ہیں اور ان کے منہ کے ذریعے کھانے کا عمل کم ہوتا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیگم کلثوم نواز کی کیمو تھیراپی جاری ہے اور انہیں ولنگٹن اسپتال میں ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے جہاں ان کی ڈی ہائیڈریشن سمپٹم مینجمنٹ کی جائے گی۔ بیگم کلثوم نواز کی یہ رپورٹ لیڈران انکولوجی اسپتال کی جانب سے جاری کی گئی۔ یاد رہےکہ نواز شریف اپنی اہلیہ اور ان کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز بھی لندن میں اپنی والدہ کے ہمراہ موجود ہیں۔