خیبرپختونخوا،تمام سرکاری کالجوں میں کلاسوں سے بائیکاٹ

 
0
317

خیبرپختونخوا،اکتو بر10(ٹی این ایس):پروفیسرز اینڈ لیکچررزایسوسی ایشن کی جانب سے کلاسوں کے بائیکاٹ کے باعث خیبرپختونخواکےتمام سرکاری کالجوں میں تدریسی عمل ٹھپ ہوگیا۔

پروفیسرز اور لیکچرار ایسوسی ایشن نے کالجوں میں بورڈ آف گورنر سسٹم کو مسترد کردیا ۔ چیئرمین ایکشن کمیٹی کے مطابق خیبرپختونخواکےتمام سرکاری کالجوں میں کلاسوں سے بائیکاٹ کیاہے۔ چیئرمین ایکشن کمیٹی جمشید خان کا کہنا ہے کہ حکومت جلد اساتذہ کے اپ گریڈیشن اور پروفیشنل الاؤنس کامسئلہ حل کرے ۔