دبئی ٹیسٹ اور سیریز سری لنکا کے نام، پاکستان کا اماراتی صحراﺅں میں8سال سے ٹیسٹ سیریز میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ چکنا چور

 
0
292

دبئی اکتوبر 10(ٹی این ایس)سری لنکا نے پاکستان کو دبئی ٹیسٹ میں 68رنز سے شکست دے کر 2ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سویپ مکمل کرلیا ۔ میچ کے آخری دن اسد شفیق نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیریئر کی 11 ویں سنچری مکمل کی تاہم کپتان سرفراز احمد 68رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ، محمد عامر بھی 4اور عباس 5رنز بنا کر پوویلین لوٹے جبکہ اسد شفیق کی مزاحمت112رنز پر ختم ہوئی ۔آخری آﺅٹ ہونیوالے کھلاڑی وہاب ریاض تھے جو ہیراتھ کا نشانہ بنے اور یوں سری لنکا نے سیریز میں کلین سویپ مکمل کرلیا۔سری لنکا کیلئے پریرا نے 5،ہیراتھ نے 2اور لکمل ،گیمج اور فر نینڈو نے ایک ، ایک وکٹ لی ۔اس سے قبل ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے 317 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چوتھے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 5وکٹوں کے نقصان پر 198رنز بنا لیے تھے اور اسے سیریز برابر کرنے کے لیے آخری دن 119رنز درکار ہیں جبکہ اسکی 5وکٹیں ابھی باقی ہیں۔پاکستان اورسری لنکا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں 317 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغازشان مسعود اور سمیع اسلم نے کیا ، سمیع اسلم صرف ایک رنز بنا کر گیمج کا شکار ہوگئے، سینئربلے بازاظہرعلی بھی زیادہ دیرتک وکٹ پرنہ ٹہرسکے اور36 کے مجموعی سکور پر 17 رنز بنا کر پردیپ کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوگئے، حارث سہیل اس بار کچھ نہ کرسکے اور پریرا کا شکار بن گئے،شان مسعود 21رنز بنا کر پریرا کی دوسری وکٹ بنے جبکہ بابر اعظم صرف دو گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے۔اس موقع پر اسد شفیق اور کپتان سرفراز احمد نے چھٹی وکٹ کے لیے ناقابل شکست 146رنز کی شراکت داری قائم کرکے پاکستان کو میچ میں واپس لانے میں اہم کردار ادا کیا ،جب چوتھے دن کا کھیل ختم ہوا تو اسد 83اور سرفراز56رنز کیساتھ کریز پر موجو د تھے۔اس سے قبل اپنی دوسری اننگز میں سری لنکا کی پوری ٹیم 96 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی جس پرقومی ٹیم کو 317 رنز کا مشکل ہدف ملا ہے۔سری لنکا کی جانب سے مینڈس نے سب سے زیادہ 29 اور ڈکویلا نے 21 رنز بنائے جب کہ ان کے علاوہ کوئی بھی مہمان بلے باز خاطرخواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں وہاب ریاض نے 4، حارث سہیل نے 3 ،یاسر شاہ نے 2 اورمحمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل اپنی پہلی اننگز میں سری لنکا نے 482 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 262 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی اور یوں مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 220 رنز کی سبقت حاصل ہوئی تھی۔واضح رہے کہ ابو ظہبی میں کھیلے گئے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 21 رنز سے شکست دی تھی۔