امریکا کی عراق میں داعش کیخلاف لڑائی محض دکھاوا ہے، روس

 
0
429

ماسکو اکتوبر 10(ٹی این ایس)روس نے کہا ہے کہ امریکا کی عراق میں داعش کیخلاف لڑائی محض دکھاوا ہے، روس کی مدد سے شامی  فوج داعش کے خلاف پیش قدمی کر رہی ہے، امریکا کی جانب سے دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنا تشویش ناک ہے۔

روسی وزارت دفاع نے اپنے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ امریکی اقدام کا مقصد داعش کو دوبارہ صف بندی کا موقع دینا ہے۔وزارت کا کہنا تھا کہ روس کی مدد سے شامی فوج داعش کے خلاف پیش قدمی کر رہی ہے، امریکی اقدام سے دہشت گرد عراق سے شام میں داخل ہو رہے ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ روسی فضائیہ کی مدد سے شامی فوج نے داعش سے شام کا 90 فیصد علاقہ حاصل کرلیا ہے۔

ترجمان روسی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنا تشویش ناک ہے۔ترجمان نے کہا کہ امریکی فوج کی قیادت میں اتحاد بظاہر شام میں داعش کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے تاہم عراق میں داعش کے خلاف کارروائی کا دکھاوا کررہا ہے۔