وزیردفاع اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات، سکیورٹی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال

 
0
1291

راولپنڈی اکتوبر 10(ٹی این ایس): وزیردفاع انجینئرخرم دستگیراور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے،جس میں سکیورٹی صورتحال اور ملکی دفاع سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق وزیردفاع انجینئرخرم دستگیرنے آج جی ایچ کیوراولپنڈی کا دورہ کیا۔جہاں پرخرم دستگیرنے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔اس موقع پروزیردفاع خرم دستگیرکوملٹری آپریشنزڈائریکٹوریٹ میں ملکی دفاع اور سکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔