اسلام آباد اگست 10(ٹی این ایس):وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نےگریڈ 21 کے چار افسران کی ترقی گریڈ 22 میں کردی ہے اس ضمن میں نوٹیفیکیشنز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں ۔
اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ٹی این ایس کو موصول ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ22 میں ترقی پانے والے افسران میں گریڈ 21 کے آفیسر سردار عبد المجید خان پاکستان پولیس سروسز سندھ ،
گریڈ 21 کے آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان پاکستان پولیس سروسز پنجاب،گریڈ 21 کے آفیسر محمد ایوب قریشی پاکستان پولیس سروسز بلوچستان، اور گریڈ 21 کے آفیسر موجودہ آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان کے نام شامل ہیں،
نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 22 میں ترقی پانے والے مذکورہ بالا تمام افسران اپنے موجودہ سٹیشنز پر ہی تعینات رہیں گے۔














