وزیراعظم شاہد خاقان کی زیر صدارت پیمرا کا اجلاس

 
0
396

اسلام آباد،اکتوبر(ٹی این ایس):  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں پیمرا کا اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب،وزیر اعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک،چیئرمین پیمرا اور وزرات اطلاعات کے اعلی حکام بھی شریک تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم کو پیمرا کی کارکردگی پر چیئرمین پیمرا کی طرف سے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وزیرِ اعظم کو پیمرا کو درپیش مختلف مسائل کو اجاگر کیا گیا

وزیراعظم شاہد اعظم خاقان عباسی کی میڈیا کے لیے سازگار موحول فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی بہتری کے لیے میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے۔انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اوراداروں کو مستحکم کرنے اور گڈ گورنسنس کو یقینی بنانے میں میڈیا اہم کردار ادا کرتا ہے۔