قادیانیوں کے حوالے سے میڈیا میں مجھ سے منسوب بیان مذموم سازش ہے،رانا ثناء اللہ

 
0
316

لاہور اکتوبر 13 (ٹی این ایس) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ قادیانیوں کے حوالے سے میڈیا میں مجھ سے منسوب بیان مذموم سازش ہے ۔ میں ایک راسخ العقیدہ مسلمان ہوں ۔ ختم نبو ت پر ایمان ہمارے مذہب کا بنیادی جز ہے ۔ جو مسلمان ختم نبو ت پر یقین نہیں رکھتا وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دیانی بھی دائرہ اسلام سے خارج ہیں ۔ ہمارا آئین اور پارلیمنٹ احمدیوں کو غیر مسلم قرار دیتی ہے۔ احمدیوں کو اسلامی شعار پر عمل کرنے کی اجازت نہیں ہے۔میری اس بات کو غلط معنی پہنا کریہ تاثر ابھارنے کی کوشش کی گئی کہ شاید میں ان کو غیر مسلم نہیں سمجھتا ۔ ہمارے بعض سیاسی مخالفین اور ان جیسے ہم خیال لوگوں نے میرے اس بیان کو بغیر سوچے سمجھے سوشل میڈیا پر پھیلاکر انتہائی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔وہ یہاں پنجاب اسمبلی میں پر ی سیشن پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ رانا ثنا ء اللہ خاں نے کہا کہ احمد ی کمیونٹی کو چاہیے کہ وہ آئین پاکستا ن کی رو سے خود کو غیر مسلم مان لیں تا کہ ان کو ملک میں بسنے والی دیگر اقلیتوں کے مساوی شہری حقوق میسر آسکیں۔ وزیر قانون نے علماء کرام سے استدعا کی کہ وہ ایسے مذموم عناصر پر کڑی نظر رکھیں جو مذہب اور عقید ے کی غلط تشریح کرتے ہوئے اپنے مذموم سیاسی اور گروہی مقاصد حاصل کرنے کے لیے اپنے مخالفین پر بہتان بازی سے بھی گریز نہیں کرتے۔