اہلیہ ثنا خان کی کار حادثے میں موت کے بعد کئی بار خودکشی کی کوشش کی ،بابر خان

 
0
7368

کراچی اکتو بر 14(ٹی این ایس): پاکستان کے معروف اداکار بابر خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ ثنا خان کی کار حادثے میں موت کے بعد کئی بار خودکشی کی کوشش کی ۔تفصیلات کے مطابق مارچ 2014 میں ٹی وی اداکارہ اور ماڈل ثنا خان اپنے شوہر، اداکار بابر خان کے ہمراہ کراچی سے حیدرآباد آرہی تھیں کہ سپر ہائی وے پر لونی کوٹ کے قریب ان کی کار حادثے کی شکار ہوگئی اور اسی حادثے میں انکا انتقال ہو گیا۔

انکے شوہر اور پاکستان کے معروف اداکار بابر خان کا کہنا ہے کہ وہ آج تک اس صدمے سے باہر نہیں نکل سکے۔اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی بار خود کشی کی کوشش بھی کی ۔ایک دن وہ ایک قریبی میڈیکل اسٹور سے نیند کی گولیاں لیں اور وہ ساری کھا کر جلدی سے میں ثناء کی قبر پر پہنچ گیا تاکہ مجھے وہیں موت آجائے، بس میں اس کی قبر پر پہنچا تو بےہوش ہوگیا، پھر میری آنکھ تین دن بعد کھلی جب میرا اعلاج ہورہا تھا۔

بابر خان نے یہ بھی بتایا کہ وہ ثناء کے انتقال کے 9 ماہ بعد تک لگاتار ان کی قبر پر جاتے اور اللہ سے صرف اپنی موت کی دعائیں مانگتے تھے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ثناء روز ان کے خواب میں آتی تھیں اور دور کھڑی مسکراتے ہوئے انہیں دیکھتی رہتی تھیں۔دوسری شادی کے بعد انکی حالت قدرے بہتر ہے