لاہور ،اکتو بر14(ٹی این ایس):نواز شریف نے پارٹی کو اختلافات سے بچانے کے لئے رہنماؤں کے مشورے پر عمل کرنے سے انکار کر دیا ہے ،نواز شریف نے ان رہنماؤں کے کہنے پر پہلے ہی اپنے مشروں کو تبدیل کرنے سے انکار کیا تھا۔میڈ یا کے مطابق ان مشیروں کو غیر فعال کرنے کی تجویز بھی مسترد کر دی ۔چوہدری نثار اور شہباز نے نواز شریف سے مشیر تبدیل کرنے کا مشورہ کیاتھا لیکن نواز شریف نے ان کے مشوروں پر عمل کرنے سے انکار کر دیا ۔ تاہم نواز شریف نے چوہدری نثار کے کچھ مطالبات مانے ہیں لیکن ان کے کہنے پر پارٹی عہدداروں اور وفاقی کابینہ میں تبدیلی کرنے کو تیار نہیں ہیں













