سٹریٹ کرائم میں ملوث سعودی شہری گرفتار

 
0
330

جازان ،اکتو بر14(ٹی این ایس): سعودی عرب میں جازان پولیس نے صبیا میں سٹریٹ کرائم میں ملوث سعودی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ انہیں علاقے سے پستول اور دھار دار آلے کے بل پر پاکستانی کارکنان سے نقدی اور موبائل سیٹ چھینے کی کئی وارداتوں کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر جازان پولیس نے سرچ آپریشن شروع کیا اور ان واداتوں میں ملوث لوگوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ریکارڈ وقت میں ان مجرموں کو گرفتار کر لیا تھا۔ چونکہ ان مجرموں کے پاس سے نقدی ، موبائل اور دوسرا چوری کیا ہوا سامان برآمد ہو گیا ہے اس لیے پولیس نے تمام شواہد کے ساتھ کیس پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔