ارکان پارلیمنٹ کے دہشتگردوں سے روابط سے متعلق مبینہ خط، آئی بی نے ملازمین کو کلین چٹ دے دی

 
0
347

اسلام آباد ،اکتو بر 14(ٹی این ایس): 37 اراکین پارلیمنٹ کے دہشتگردوں سے روابط سے متعلق مبینہ خط سے متعلق آئی بی نے تحقیقاتی رپورٹ داخل دفتر کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس بیورو نے مبینہ خط سے متعلق رپورٹ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو پیش کر دی ہے جس میں آئی بی کے ملازمین کو کلین چٹ دے دی گئی ہے۔ آئی بی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اس معاملے کی فرانزک تحقیقات کروائی گئی ہیں ۔ خط کے معاملے میں آئی بی کا کوئی افسر یا ملازم موث نہیں ہے۔ آئی بی کا خط جعلی ہے جو کسی ایک ٹی وی چینل کودیا گیا۔