کراچی،رینجرز کی جانب سے یاسین آباد قبرستان میں سرچ آپریشن

 
0
324

کراچی ،اکتو بر 15(ٹی این ایس):کراچی میں رینجرز کی جانب سے یاسین آباد قبرستان میں کیے گئے سرچ آپریشن میں گرفتاری عمل میں نہیں آئی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا ۔ رینجرز نے خفیہ اطلاعات پر یاسین آباد قبرستان میں سرچ آپریشن کیا اور اطراف کے گھروں کی تلاشی لی تاہم اس دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ دوسری جانب بلدیہ ٹاؤن نیازی کالونی اور سوات کالونی میں پولیس نےکارروائی کے دوران علاقہ مکینوں کی شناختی دستاویزات کی بائیومیٹرک تصدیق کی ۔

منگھوپیربند مراد کے قریب سے پولیس نے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر عامر عرف کالا کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم بلوچستان میں درگاہ شاہ نورانی اور ساکران حسن پیر درگاہ کے ارد گرد روپوش تھا۔ منگھوپیر ہی سے پولیس نے دو منشیات فروشوں عزیزاللہ عرف شینا اور محب اللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی۔ مومن آباد میں پولیس نے جوئے کےاڈے پر چھاپہ مار کر3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔