راولپنڈی اکتوبر 15 (ٹی این ایس) وزیرا علی پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں صوبہ پنجاب کی انتظامیہ شب وروز پنجاب کی عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے،بلدیاتی الیکشنز کے بعد اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی سے صوبہ بھر کی یو سیز میں کافی خوش نماں تبدیلی رونما ہو رہی ہیں۔
راولپنڈی شہر کی پسماندہ ترین یونین کونسلز میں شمار ہونے والی یونین کونسل نمبر 8 فوجی کالونی میں بھی موجود حکومت کی بہتر پالیسیوں کی وجہ سے تبدیلی کے آثار نظر آنے لگے ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ صاف پانی کی دستیابی اور صفائی کا مسئلہ سابقہ ادوار میں سب سے بڑا مسئلہ تھا لیکن مقامی قیادت کی بہتر منصوبہ بندی سے اس مسئلے پر قابو پا لیا گیاعوام کا کہنا ہے کہ شہر کے قدیم علاقوں پر مشتمل اس یونین کونسل میں سیوریج کی لائنوں اور رابطہ پلوں کی عدم تعمیر کی وجہ سے شدید مشکلات تھی جس پر وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر توجہ دی گئی اور اب یہ دونوں کام جاری ہیں۔
یونین کونسل نمبر 8 کے رہائشی ترقیاتی منصوبوں مطمئن نظر آتے ہیں لیکن اس یونین کونسل میں بچوں اور بچیوں کیلئے سکول کی عدم موجودگی ان کے لیے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے، جسکی وجہ سے پرائیویٹ اداروں پر انحصار کرنا پڑتا ہے جہاں اکثر لوگ تعلیمی اخراجات برداشت بھی نہیں کر سکتے جبکہ پوری یونین کونسل میں ایک بھی ڈسپنسری نہیں ہے وزیر اعلی پنجاب سے ان اہم امور پر بھی توجہ دیں۔راولپنڈی شہر کے قدیم اور پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کام تو جاری ہیں لیکن عوام وزیر اعلی پنجاب سے یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ یہاں تعلیم اور صحت پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔