نیب ،وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کے خلاف تحقیقات کا آغاز

 
0
322

 

کراچی،اکتو بر16(ٹی این ایس) : نیب نے وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو پر حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں سرکاری واٹر ہائیڈرینٹ کی زمین پر پیٹرول پمپ قائم کرنے کا الزام ہے جس پر سابق چیرمین نیب قمر زمان چوہدری نے ڈی جی نیب سندھ کو ان کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا۔سابق چیرمین نیب کے حکم پر ڈی جی نیب سندھ نے تحقیقات کا آغاز کیا ہے اور اس میں محکمہ لینڈ کے افسران کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔