الیکشن کمیشن ، اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پرقومی و صوبائی اسمبلیوں کے 261اراکین کی رکنیت معطل کر دی

 
0
406

 

 

اسلام آباد ،اکتو بر16(ٹی این ایس): الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پرقومی و صوبائی اسمبلیوں کے 261اراکین کی رکنیت معطل کر دی ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 261اراکین کی رکنیت معطل کر دی۔رکنیت اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر معطل کی گئی ۔اثاثے جمع نہ کروانے پر 7سینیٹرز،71اراکین قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی گئی۔رکنیت معطل ہونے والوں میں پنجاب کے84، سندھ کے 50،خیبر پختونخواہ کے 38اور بلوچستان کے 11ارکان شامل ہیں۔رکنیت معطل ہونے والوں میں کیپٹن (ر) صفدر، فہمیدہ مرزا ،عائشہ گلالئی ،طارق فضل چودھری اور شاہنواز رانجھا سمیت بڑے نام شامل ہیں۔