سانحہ کارساز پاکستان پیپلز پارٹی کی قربانیوں کا ایک عظیم باب ہے:خورشید احمد شاہ

 
0
328

کراچی اکتوبر 18 (ٹی این ایس)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و اپوزیشن لیڈرسید خورشید احمد شاہ نے سانحہ کارساز کے دس سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں جمہوریت کیلئے بے مثال قربانیاں دیں اور بے نظیر بھٹو نے اپنی جرات مندانہ قیادت سے ملک کو مضبوط اور جمہوریت کو مستحکم کیا، انہوں نے شہدائے کارساز کو ان کی جرات اور بہادری پر سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن جمہوریت اور آزادی کیلئے قربانیوں کی یاد کا دن ہے، سید خورشید احمد شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت کیلئے ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو ، پی پی کے لیڈروں اور کارکنوں کی قربانیاں تاریخ کا ناقابل فراموش باب ہے۔