شیخوپورہ،اکتوبر 18 (ٹی این ایس): لاہور شیخوپورہ روڑ پر ایک سڑک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 23 افراد زخمی ہوگئے۔
حادثہ اٹلس ہنڈا فیکٹری کے سامنےایک کوسٹرکی تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گر جانے کی صورت میں پیش آیا ۔
اطلاعات کے مطابق کوسٹر کریسنٹ فیکٹری کے سٹاف کو چھورنے شیخوپورہ کی طرف آ رہی تھی کہ ٹرک کو اوور ٹیک کرتے ہوئے ہنڈا فیکٹری کے سامنے تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گر گئی۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر 4افراد کو فرسٹ ایڈدی جبک19 افراد کوڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کیا۔