اٹھارہ اکتوبر ملکی تاریخ و سیاست کا سیاہ ترین دن ہے،بلوچستان کنسٹبلری اور سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سینیٹررحمن ملک

 
0
423

اسلام آبا د اکتوبر 18(ٹی این ایس)کنسٹبلری کے سپاہیوں کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنمااور سابق وفاقی وزیرداخلہ  سینیٹررحمن ملک نے کہاہےکہ دہشت گردی ناسور بن چکی ہے جسکا علاج وقت کی ضرورت بن چکا ہے دہشتگرد ان بزدلانہ حملوں سے پاکستان کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، قومی اتحاد و ملی یکجہتی سے ہم دشمنوں کو انکی مذموم عزائم میں ناکام کرسکتے ہیں۔

‏سانحہ کارساز کے دس سال مکمل ہونے پر سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اٹھارہ اکتوبر ملکی تاریخ و سیاست کا سیاہ ترین دن ہے،بلوچستان کنسٹبلری اور سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آج کے دن شہید بینظیر بھٹو قوم سے کئے گئے وعدے کو نبھانے پاکستان آئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ   18اکتوبر 2007 کو ﭘﯿﭙﻠﺰﭘﺎﺭﭨﯽ کے بہادر جانثاروں نے جان کا نذرانہ پیش کرکے ایک نئی تاریخ رقم کر دی سانحہ کارساز نہ محترمہ شہید کو اپنے کارکنوں سے دور رکھ سکی اور نہ ورکر دور رہ سکے ،شہادتوں کی وہی داستان لیاقت باغ میں دہرائی گئی جہاں محترمہ نے اپنے جان کا نذرانہ دیا، دھشتگرد آج بھی منہ چھپا کے پھر رہے ہیں، شہید ہمیشہ کیلئے سرخرو ہوئے، ہمیں اپنے بہادر اور غیور جانثاروں اور انکے قربانیوں پر فخر ہے۔