حکومت کے ٹھوس اقدامات کے نتیجے میں قومی معیشت مستحکم ہورہی ہے‘ اسحاق ڈار

 
0
340

لاہور اکتوبر 20( ٹی این ایس)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے کئے گئے ٹھوس اقدامات کے نتیجے میں قومی معیشت مستحکم ہورہی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2013ء کے مقابلے میں آج ملکی معیشت کہیں بہتر ہے۔موجودہ حکومت نے بجلی کے بڑے پیداواری منصوبے شروع کئے جن سے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر بڑی حد تک قابو پانے میں مدد ملی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ حکومت کی بھرپور کوششوں کے باعث چین پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کررہاہے اور ملک میں کئی موٹرویز پرتعمیراتی کام جاری ہے۔