لندن ، بیگم کلثوم نواز کی طبیعت مزید ناساز ہوگئی، نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

 
0
436

لندن،اکتو بر21(ٹی این ایس) : لندن میں بیگم کلثوم نواز کی طبیعت مزید ناساز ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی لندن میں طبیعت مزید ناساز ہوگئی ہے۔ کلثوم نواز کو طبیعت ناساز ہو جانے کے بعد لندن کئ نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کلثوم نواز کی طبیعت کیمو تھراپی کے پہلے سیشن کے بعد سے ہی خراب ہی۔ تاہم اب ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کی طبیعت میں بہترین آنے سے قبل کیمو تھراپی کا دوسرا سیشن نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور گزشتہ کئی ہفتوں سے لندن میں زیر علاج ہیں۔