کراچی ،اکتو بر21(ٹی این ایس):کراچی میں سعودی قونصل جنرل ڈاکٹر محمد عبداللہ عبدالدائم انتقال کر گئے، ان کی میت کو سعدوی عرب منتقل کرنے کے لیے کراچی ایئرپورٹ پہنچا دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سعودی قونصل جنرل ڈاکٹر محمد عبداللہ عبدالدائم کی آج صبح طبیعت خراب ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ سعودی قونصل جنرل کی میت کو کراچی ائیرپورٹ پہنچایا گیا ہے ، جہاں سے خصوصی پرواز کے ذریعے ان کی میت کو ریاض لے جایا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عبداللہ عبدالدائم کی جگہ ڈپٹی قونصل جنرل تمام معاملات دیکھ رہے ہیں۔