کراچی (ٹی این ایس) کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں ڈائیلاسز یونٹ اور ایف سی پی ایس ٹریننگ کا آغاز

 
0
44

کراچی (ٹی این ایس) کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز ( کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ) نے حال ہی میں دل اور گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کے جامع علاج کے لیے ایک جدید ڈائیلاسز یونٹ کا افتتاح کیا ہے۔ اس سنگِ میل کے ساتھ ادارے نے انٹروینشنل کارڈیالوجی میں ایف سی پی ایس ٹریننگ کا بھی آغاز کردیا ہے، جس سے یہ مرکز علاج کے ساتھ ساتھ جدید طبی تعلیم اور خصوصی تربیت کا مرکز بھی بن گیا ہے۔ یہ اسپتال پہلے ہی کم قیمت پر معیاری لیبارٹری سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے اور سستی مگر اعلیٰ صحت کی سہولیات کی فراہمی کے اپنے مشن پر گامزن ہے۔ ان نئی سہولیات اور تربیتی پروگراموں کے ساتھ  کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ نے مریضوں کی دیکھ بھال اور طبی تعلیم دونوں میں بہترین خدمات کے عزم کو مزید مستحکم کرلیا ہے۔