مفتی عبدالقوی کی آج ایک بار پھر انجیو گرافی کی جائے گی

 
0
1497

اسلا م آبا د،اکتو بر23(ٹی این ایس):قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار زیر علاج ملزم مفتی عبدالقوی کی آج ایک بار پھر انجیو گرافی کی جائے گی۔ مفتی عبدالقوی کا جسمانی ریمانڈ 23 اکتوبر تک تھا ۔ پولیس آج عدالت سے جسمانی ریمانڈ کے دن بڑھانے کی دوبارہ استدعا کرے گی ۔ قندیل بلوچ قتل کیس کے نامزد گرفتار ملزم مفتی عبدالقوی ملتان کے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 5روز سے زیر علاج ہیں ۔ گزشتہ ہونے والی انجیو گرافی رپورٹ میں اُن کے دل کی بائیں شریان بند ہونے کی تصدیق ہوئی تھی ۔ ڈاکٹروں کی ٹیم آج ایک بار پھراُن کی انجیو گرافی کرے گی جس کے بعد شریان میں اسٹنٹ ڈالنے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ ڈاکٹروں کے مطابق مریض کی صحت یابی تک پولیس کوجسمانی ریمانڈ کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ واضح رہے کہ مفتی عبدالقوی کا جسمانی ریمانڈآج ختم ہو رہا ہے جس کے بعد پولیس عدالت سے اُن کے جسمانی ریمانڈ کے دن بڑھانے کی استدعا کرے گی ۔