الیکشن کمیشن نے جنرل اور مخصوص نشستوں کے امیدواروں سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں

 
0
347

اسلام آباد 1اگست(ٹی این ایس)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جنرل نشستوں پرکامیاب امیدواروں سے 4اگست تک اور مخصوص نشستوں کے امیدواروں سے 6 اگست تک اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق فارم 45آج(بدھ کو) الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اوپن کردیے جائیں گے اور جوچاہے فارم 45الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتا ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ جنرل نشستوں پرکامیاب امیدوار4اگست تک اثاثوں کی تفصیلات فراہم کریں جبکہ مخصوص نشستوں کے امیدوار 6 اگست تک اپنے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کردیں اور امیدوارریٹرننگ افسراورالیکشن کمیشن سے اثاثوں کے فارم حاصل کرسکتے ہیں لیکن جوامیدوارتفصیلات فراہم نہیں کریں گے ان کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔