او جی ڈی سی ایل افسران کی ملی بھگت، جعلی کمپنی شیلوزان موور پیکرز اینڈ لاجسٹک پرائیویٹ لمیٹڈ کو غیر قانونی طور پر ٹھیکے دینے سے کروڑوں روپےکی خرد برد کا انکشاف،انکوائری کے لئے نیب میں درخواست دائر

 
0
554

اسلام آباد اگست 1(ٹی این ایس)او جی ڈی سی ایل افسران کی ملی بھگت سے جعلی کمپنی شیلوزان موور پیکرز اینڈ لاجسٹک پرائیویٹ لمیٹڈ کو غیر قانونی طور پر ٹھیکے دینے سے کروڑوں روپےکی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے جس کی تحقیقات کے لئے نیب میں درخواست دائر کی گئی ہے ۔ٹی این ایس کو زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ او جی ڈی سی ایل میں افسران کی ملی بھگت سے ایک جعلی کمپنی شیلوزان موور پیکرز اینڈ لاجسٹک پرائیویٹ لمیٹڈ رگ اور لاجسٹک کا کا روبار کر رہی ہے اس کمپنی کے پاس کوئی مناسب ساز وسامان نہیں مذکورہ کمپنی نے جعلی کاغذات کے زریعے بھاری رشوت دے کر او جی ڈی سی ایل میں جسٹر کروایا ہے مذکورہ کمپنی کا مالک ریٹائرڈ بیورو کریٹ ضیاء الرحمن اپنے دو بیٹوں فواد ضیاء اور علی ضیاء جو کہ کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں کے ساتھ مل کر ،

او جی ڈی سی ایل کے جنرل منیجر رفیق مغل اور اسکے سٹاف کو بھاری رشوت دے کر بڑے بڑ ےٹھیکے حاصل کر رہا ہے او جی ڈی سی ایل افسران ہر ٹھیکے میں اپنا حصہ وصول کرتےہیں ،مذکورہ ٹھیکے دار سنگل ٹریلر اور کرین کے کرائے کی مد میں دوگنا پیسے وصول کرتا ہے زرائعے نے بتایا کہ او جی ڈی سی ایل افسران اپنا حصہ وصول کرنے کے بعد ایک حصہ مینجنگ ڈائریکٹر او جی ڈی سی ایل کو بھی بھجواتے ہیں جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ،زرائع نے بتایا کہ مذکورہ کمپنی جعلی کاغذات پر او جی ڈی سی ایل افسران کی ملی بھگت سے 40 سے 45 کروڑ روپے وصول کر چکی ہے اسی طرح ایک چشم دید گواہ نے ٹی این ایس کو بتایا کہ فیزیکل چیکنگ کرنے والی ٹیم کو اس کے سامنے رقم کی ادایئگی کی گئی کیونکہ اس کمپنی کے پاس کوئی اصلی دستاویزات نہیں ہیں اور نہ ہی ان کے پاس مناسب ساز و سامان ہے زرائع نے بتایا کہ مذکورہ کمپنی کو سب سے زیادہ سٹینڈ بائی کمپنی کے تقریبا 50 لاکھ کے قریب ادا کیا گیا اسی طرح آف لوڈنگ پر 15 لاکھ سٹینڈ بائی چارجز دیئے گئے،کپ فاضل سے کوٹ ادو او جی ڈی سی ایل کے مال کا ٹھیکہ بغیر کسی ٹینڈر ک 2 لاکھ 40 ہزار روپے فی ٹریلر دیا گیا حالانکہ مارکیٹ ریٹ 60 ہزار روپے تھا جس سے قومی ادارے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا زرائع کے مطابق مذکورہ فراڈ کمپنی کی خرد برد اور بد عنوانی میں جنرل مینیجر رفیق مغل اور ان کا عملہ برابر کا شریک ہے مذکورہ کمپنی کے اصلی کاغذات چیک کرنے حقائق سامنے آسکتے ہیں۔

اس حوالے سے درخواست گزار محسن رضا نے نیب میں ایک درخواست دائر کی ہے اور مطالبہ کیا ہے او جی ڈی سی ایل میں ہونے والی اس کرپشن کی فوری تحقیقات کی جائیں اس سے قبل جعلی کمپنی شیلوزان موور پیکرز اینڈ لاجسٹک پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر علی ضیاء نے ٹی این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کے خلاف تمام الزام بے بنیاد ہیں اور وہ قانون کےمطابق کام کر رہی ہے او جی ڈی سی ایل کے جنرل منیجر رفیق مغل سے متعدد بار موقف لینے کے لئے رابطہ کیا گیا تو ان کا عملہ جان بوجھ کر ٹالتا رہا اور انہوں نے موقف دینے سے گریز کیا اس حوالے سے منیجنگ ڈائریکٹر او جی ڈی سی ایل کے نمبر پر موقف لینے کے لئے رابطہ کیا گیا تو ان کے عملے نے کہا کہ صاحب میٹنگ میں مصروف ہیں۔