چیئرمین سینٹ نے جامعات (ترمیمی) بل 2017ء قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا

 
0
989

اسلام آباد اکتوبر 23(ٹی این ایس): چیئرمین سینٹ نے جامعات (ترمیمی) بل 2017ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر میاں عتیق شیخ نے تحریک پیش کی کہ جامعات (ترمیمی) بل 2017ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ وزیر ممکت برائے وفاقی تعلیم و تربیت انجینئر بلیغ الرحمن نے بل کی مخالفت نہیں کی۔ ایوان نے تحریک کی منظوری دیدی جس کے بعد چیئرمین نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔