پاک فوج کے جوان امن مشنز میں موثر کردار ادا کررہے ہیں ،ْآئی ایس پی آر

 
0
5820

راولپنڈی اکتوبر 24(ٹی این ایس): پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ دنیامیں قیام امن کیلئے پاک فوج کے جوان امن مشنز میں موثرکرداراداکر رہے ہیں۔آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق اس وقت پاک فوج کی6000 جوان اقوام متحدہ امن مشنز میں شریک ہیں۔پاکستان اقوام متحدہ کی جانب سے کانگو بھیجے گئے امن مشن کا حصہ بنا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان نے 1960 میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شمولیت اختیار کی،پاک فوج اب تک اقوام متحدہ کے 43 امن مشنز کا حصہ بن چکی ہے۔