ایمبیسی روڑ پر کاٹے گئے درختوں کی ٹُکائی کرکے رات کے اندھیرے میں کہیں منتقل کر دیا گیا

 
0
380

اسلام آباد،اکتوبر24 (ٹی این ایس): ایمبیسی روڈ اسلام آباد کی کشادگی کے نام پر اسکے دونوں کناروں پر دہائیوں سے لگے درخت کاٹے گئے ہیں جس پر سی ڈی اے پر خاصی تنقید بھی ہوئی ہے مگر اسکا کوئی اثر نظر نہیں آیا۔

مئیر اور چئیرمین سی ڈی اے کی ہدایت پراب ان سینکڑوں درختوں کو الیکٹرک کے آروں سے ٹکڑوں میں کٹوا کر ٹرکوں میں لوڈ کرکے کسی جگہ منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  یہ لوڈنگ رات کے اندھیرے میں کی گئی ہے تاکہ میڈیا تصاویر بھی نہ بنا سکے  اور اس عمل کا مقصدان درختوں کوآدھا ظاہر  کرنا ہے تاکہ مال بنایا جاسکے۔

بتایا جاتا ہے کہ کاٹے بغیرتیس سال پرانے ان درختوں کو دوسری جگہ منتقل کیا جا سکتا تھا اس کیلئے  محکمہ کے پاس مشینری بھی موجود تھی مگرتجوریاں بھر نے مقصد کے تحت وہی کیا گیا جو روا نہ تھا۔