کراچی،اکتوبر 24 (ٹی این ایس): امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماء اور صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے بعد کرپشن میں ملوث متعدد دیگر لوگوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ان میں کئی وزراء شامل ہیں جن پر ہاتھ ڈلنے والا ہے۔
ذرائع کے مطابق ناصر حسین شاہ کے دور وزارت بلدیات میں بھی بے قاعدگیاں عروج پر تھیں 3 سے 6 ماہ تک بلدیات میں لاکھوں رپوں کے عوض تعیناتیاں کیجاتی تھیں، دیگر وزراء بھی مختلف نوعیت کی کرپشن میں ملوث رہے ہیں،ذرائع کے مطابق موجودہ وزیر بلدیات کے دور میں بھی محکمہ بلدیات کرپشن کا گڑھ بنا ہوا ہے۔ ذرائع
سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سالانہ 7 ارب کے بجٹ کے باوجود سندھ کی عوام کیلئے کچھ نہ کر سکا، سال کے 3 ارب کے معاہدے کے باوجود2ضلعوں میں صفائی کی صورتحال جوں کی توں ہے۔ بورڈ کی مشینری سے زیادہ ضلعی بلدیات کی مشینری کچرا اٹھا رہی ہیں۔













