راولپنڈی ، ستمبر 04(ٹی این ایس):کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے شعبہ انسداد تجاوزات نے کینٹ کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جبکہ گوالمنڈی کے علاقےمیں سرکاری جگہ میں قائم پختہ تھڑے اور فرش بھی مسمار کیئے گئے۔
کینٹ بورڈ راولپنڈی کے ترجمان قیصر محمود کے مطابق سی ای او کینٹ بورڈ سبطین رضا کی خصوصی ہدایت پر گوالمنڈی کے علاقے میں سرکاری زمین پر بنائے گئے درجنوں غیر قانونی تھڑے اور فرش مسمار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کے گولمنڈی تاج کمپنی چوک زمین کینٹ بورڈ کی ہے آئیندہ غیرقانونی تھڑے یا فرش بنانے والوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔