تحریک انصاف اوربی این پی کےدرمیان معاہدہ طے پا گیا

 
0
318

بلوچستان کے لیے اسپشل ترقیاتی پیکج ,آن لائن ایجوکیشن اورڈجیٹل لائبریزکا قیام ,تعلیم  اوراسکول نہ جانے والے بچوں کیلیےاسپشل پیکج دیا جائے گا

‏لاہور، ستمبر 04 (ٹی این ایس):تحریک انصاف اوربی این پی کےدرمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کی رو سے بلوچستان کے لیے اسپشل ترقیاتی پیکج ,آن لائن ایجوکیشن اورڈجیٹل لائبریزکا قیام ,تعلیم  اوراسکول نہ جانے والے بچوں کیلیےاسپشل پیکج دیا جائے گا۔جواضلاع نیشنل گرڈ اسٹشن کے ساتھ منسلک نہیں انکو منسلک کیاجائے گا۔ سولر پاورٹیوب ویلزکے لیئےکمیٹی قائم کی جائے گا۔میگاڈیمزکاقیام ,مختلف اضلاع میں پانی کےذخائر کیلیےچھوٹےڈیمزتعمیر کیےجائیں گےبلوچستان میں ہیلتھ انشورنس کےصحت کارڈاورٹراماسینٹرزبھی لازمی طورپرقائم کیے جائیں گے اسپشلائزڈاسپتال ,‏کوئٹہ سے تفتان تک،ڈیرہ الہ یار،خاران سےبسما،انوشکی روڈکوڈبل کیاجانا,گوادر میں پانی کےبحران کافوری حل ,انسٹی ٹیوٹ  آف ہیومن ریسوسزڈیولپمنٹ کاقیام گوادرمیں عمل لایاجائے گااوربلوچستان  کیلیے وفاق میں ملازمتوں کا6فیصد کوٹہ لازم بنایاجائے گا۔