آپریشن ردالفساد ، سیکیورٹی فورسز نے سبی اور تربت میں 4دہشتگرد ہلاک کر دیئے ، اسلحہ وگولہ بارو د بر آمد

 
0
386

راولپنڈی دسمبر 22(ٹی این ایس) ملک بھر میں ٓپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ، فرنٹیئر کور(ایف سی) بلوچستان نے سبی کے پہاڑی علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے دو مختلف کارروائیوں میں 4 دہشت گرد ہلاک کردیئے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی بلوچستان نے شمالی سبی اور گنڈی مگوزئی کور میں کارروائیاں کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایک کارروائی سبی کے شمالی پہاڑی علاقوں میں کی گئی جس دوران فارئرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گرد مقامی افراد کو ڈراتے اور دھمکیاں دیتے تھے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی گنڈی مگوزئی کور میں بھی کارروائی کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جو خفیہ ٹھکانوں میں چھپے ہوئے تھے۔ یہ کارروائی تربت میں سرکاری ٹی وی سٹیشن کے قریب کی گئی ۔دہشتگردوں کے قبضے سے بھی اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔