بیگم کلثوم نواز آئندہ ماہ رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گی

 
0
414

لاہور دسمبر 22(ٹی این ایس):قومی اسمبلی کی نشت حلقہ این اے 120سے منتخب ہونے والی بیگم کلثوم نواز آئندہ ماہ کے دوسرے ہفتے میں حلف اٹھائیں گی ۔تفصیلات کے مطابق لندن میں کیمو تھراپی کے تین مراحل سے گزرنے والی سابق خاتون اول کلثوم نواز کی حالت پہلے سے بہت بہتر ہے ۔ڈاکٹر نے انہیں کیمو تھراپی کے 6سے8مراحل میں سے گزرنے کا مشورہ دیا تھا تاہم بتایا گیا ہے کہ ضرورت محسوس ہونے پر انہیں صرف ایک ہی مرحلے سے گزرنا پڑے گا ۔

ذرائع کے مطابق کلثوم نواز کا لاہور آمد پر ن لیگ کی جانب سے بھرپور استقبال کیا جائے گا ۔ڈاکٹرز نے مریم نواز کو یونہی سفر کی اجازت دی تو مریم نواز ان کی آمد کے شیڈول کا اعلان کریں گی ۔یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے بعد خالی ہونے لاہور کی نشت این اے 120پر ضمنی انتخاب کے لئے مسلم لیگ (ن) نے کلثوم نواز کو نامزد کیا تھا جس کے بعد ضمنی انتخابات میں بیگم کلثوم نواز کامیاب قرار پائی تھیں ۔