امریکہ اس دن کو یاد رکھے گا جب جنرل اسمبلی میں اسے نشانہ بنانے کے لیے منتخب کیا گیا ،نکی ہیلی

 
0
497

نیویارک دسمبر 22(ٹی این ایس)اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل نمائندہ نیکی ہیلی نے کہاہے کہ امریکہ اس دن کو یاد رکھے گا جب جنرل اسمبلی میں اسے نشانہ بنانے کے لیے منتخب کیا گیا اور وہ بھی اس کے اس عمل کے لیے جو بطور خودمختار قوم اس کا حق ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے اقوا م متحدہ میں امریکی سفیر نیکی ہیلی نے کہاکہ امریکہ اپنا سفارتخانہ یروشلم میں ہی بنائے گا۔ یہی امریکی عوام ہم سے چاہتے ہیں، اور یہی صحیح ہے۔ اقوام متحدہ میں کسی بھی ووٹ سے اس پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔