وزیراعظم شاہد خاقان سے امریکی وزیرخارجہ کی ملاقات،پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال

 
0
901

اسلام آباد ،اکتو بر24(ٹی این ایس): وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے ملاقات کی،جس میں پاک امریکا تعلقات ، افغانستان میں قیام امن اور خطے میں سلامتی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کے درمیان ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ڈی جی آئی ایس پی آر، وزیرخارجہ خواجہ آصف ، وزیردفاع خرم دستگیر،وزیرداخلہ سمیت اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

ملاقات میں پاکستانی قیادت نے امریکی وزیرخارجہ کو نئی امریکی پالیسی سے متعلق اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔ملاقات میں پاک امریکا تعلقات ، افغانستان میں قیام امن اور دہشتگردی کی جنگ سمیت خطے میں سلامتی کے امورپربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر امریکی وزیرخارجہ کودہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی قربانیوں سے بھی آگاہ کیاجائے گا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔ واضح رہے امریکی وزیرخارجہ آج پاکستان کے دورے پر پہنچے ہیں۔ امریکی وزیرخارجہ اپنے دورپ پاکستان میں سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ جن میں افغانستان میں قیام امن اور پاک امریکا تعلقات سے متعلق تبادلہ خیال کیاجائے گا۔